آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیشن بنانے کا خیر مقدم

جمعہ 15 جون 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیشن بنانے کا خیر مقدم ‘معروف کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی لرزہ خیز واردات کی پرذور الفاظ میں مذمت ‘ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتا‘ کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے ممبران ‘مجلس شوریٰ اے پی آر سی‘تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کی مجلس شوریٰ کے ممبران نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیشن بنانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف و صرف مذاکرات ہیں‘بات چیت کے ذریعے ہی اس مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے ‘ بھارت آئے روز مقبوضہ وادی میں سنگین قسم کی انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے ‘ آٹھ لاکھ بھارتی افواج کشمیر کے اندر ڈر و خوف پھیلا کر تحریک آزادی کشمیر کو دبانا چاہتی ہے جو کسی صورت ممکن نہیں ‘ممبران مجلس شوریٰ نے رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر ان چیف سید شجاعت بخاری کے قتل کی لرزہ خیز واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔