سندھ پولیس نے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا

کراچی میں 13ہزار سے زائد افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے

جمعہ 15 جون 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سندھ پولیس نے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔ کراچی میں 13ہزار سے زائد افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 29 ہزار 826افسران و جوان سیکورٹی پر معمور ہوں گے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 13ہزار 186افسران و جوان سیکورٹی فرائض انجام دیں گے ،صوبے بھر میں مجموعی طور پر 29 ہزار 826افسران و جوان سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔

کراچی کے ایسٹ زون میںنماز عید کے 1367 اجتماعات پر5336سیزائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے، ویسٹ زون میں نماز عید کے 1652 اجتماعات پر5262سیزائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے، ساوتھ زون میں نماز عید کے 857 اجتماعات پر2588سیزائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے۔

(جاری ہے)

سندھ کی دیگر پولیس رینج میں مجموعی طور پر16 ہزار 640 افسران اورجوان سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

حیدرآباد، میرپورخاص شہیدبینظیر آباد،لاڑکانہ اور سکھر میں3918عید کے اجتماعات ہونگے۔آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کیں ہیں نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے۔۔ عید کے تینوں دن سیکیورٹی کے مسلسل اقدامات کو فول پروف بنایا جائے، آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر بلاتعطل روانی کی خصوصی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔