Live Updates

سعد رفیق کا دوسری بیوی کا اعتراف،عمران خان کا بیٹی سےانکار

عمران خان اور خواجہ سعد رفیق این اے 131میں مدمقابل ہیں،خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں شفق حرا کودوسری بیوی تسلیم کیا،جبکہ عمران خان نےٹیرین وائٹ کواپنی بیٹی ظاہرنہیں کیا،ان کے کاغذات پراعتراضات لگائے لگ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جون 2018 16:08

سعد رفیق کا دوسری بیوی کا اعتراف،عمران خان کا بیٹی سےانکار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے 131سے انتخابی امیدوار اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنی دوسری بیوی کا بھی اعتراف کرلیا ہے،انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اقرار کیا ہے کہ ان کی دو بیویاں اور تین بچے ہیں ، پہلی بیوی کا نام غزالہ رفیق اور دوسری کا نام ڈاکٹر شفق حرا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروا دیا ہے۔

بیان حلفی میں خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پہلی بیوی کا نام غزالہ رفیق اور دوسری بیوی کا نام شفق حرا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی دوسری بیوی ڈاکٹر شفق حرا سرکاری ٹی وی پرپروگرام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح خواجہ سعد رفیق نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی 2بیٹیوں اور ایک بیٹے کا بھی ذکر کیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے دو بیٹوں کا ذکر کیا لیکن انہوں نے اپنی ایک بیٹی ٹیرین وائٹ کا ذکر نہیں کیا ہے۔

جس پر ان کے مدمقابل پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارنے اعتراض کردیا ہے۔انہوں نے عمران خان کیخلاف متعلقہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسرز کے پاس درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے اعتراض کیا کہ عمران خان نے اپنے خاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کاذکر نہیں کیا ہے۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کوچیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ عمران خان کے الیکشن کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کریں گے کہ وہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل امیدوار نہیں ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی سیتاوائٹ کوتسلیم نہیں کیا۔ جبکہ ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ ٹیرین وائٹ ان کی ہی بیٹی ہے۔ واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پانچ حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کے مدمقابل امیدوار نے ان کے کاغذات نامزدگی کوپانچوں حلقوں میں چیلنج کردیا ہے۔عمران خان کوریٹرننگ آفیسر نے 18جون کوجواب دہی کیلئے طلب کرلیا ہے۔عمران خان لاہور میں این اے 131میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔دونوں کے درمیان انتخابی مقابلے کوکانٹے دار مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات