برطانیہ میں اسلامی تعلیمات کوسمجھنے اور مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے غیرمسلم پولیس افسروں نے روزہ رکھا

جمعہ 15 جون 2018 16:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) برطانیہ میں اسلامی تعلیمات کوسمجھنے اور مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے غیرمسلم پولیس افسروں نے روزہ رکھا۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق نارتھ ہیمپٹن شائرپولیس کیافسروں نیروزہ رکھ کر مسلم کمیونٹی کیساتھ یکجہتی کااظہارکیا، پولیس افسروں نے 18گھنٹیروزہ رکھ کرہیڈلینڈزمسجدمیں افطارکیا۔مسجد کے ٹرسٹی ایوب عبداللہ نے کہاکہ خوشی ہوئی پولیس افسروں نیروزہ رکھااورفیملی سمیت ہماریساتھ افطارکیا۔نارتھمپٹن شائر پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام مقصد یکجہتی کا اظہار اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں مقامی کمیونٹی کو بہتر طور پر سمجھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :