2ارب کے 50قیمتی پلاٹس کو جعلی نیلامی کے ذریعے من پسند افراد کو دینے کا الزام

قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا

جمعہ 15 جون 2018 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) قومی احتساب بیورو نے 2 ارب روپے مالیت کے 50 قیمتی پلاٹس کو جعلی نیلامی کے ذریعے من پسند افراد کو الاٹ کرنے کے الزام میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا۔نیب کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کو سینٹرل جیل کراچی سے حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا، گرفتار شدگان میں جاوید احمد عرف جاوید کھانچا اور رضا قزلباش شامل ہیں۔

جاوید احمد کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی ای) کے ریٹائرڈ افسر تھے ناصر عباس نے انھیں دوبارہ ملازمت دی اور اپنے پرسنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا اور وہ ناصر عباس کے مرکزی فرنٹ مین کے طور پر جعلی نیلامی اور پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں مکمل طور پر ملوث رہے جبکہ تیسرے ملزم رضا قزلباش سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے برادر نسبتی ہیں اور وہ تقریبا 20 کروڑ روپے مالیت کے پلاٹس کو ناصر عباس کے بحاف پر غیرقانونی الاٹمنٹ کرانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

رضا قزلباش نہ صرف پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں بلکہ وہ ناصر عباس کی ناجائز آمدن کو قانونی ظاہر کرنے اور بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہیں نیب نے تمام ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا 27 جون تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :