رنبیر کپور نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

جمعہ 15 جون 2018 16:02

رنبیر کپور نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔اپنے ایک انٹریو میں رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے دوران کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن انہیں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ وہ رنویر سنگھ کے بہت بڑے مداح ہیں کیونکہ وہ کسی فلم میں جو بھی کردار ادا کرتے ہیں اس میں مکمل طور پر ڈوب جاتے ہیں، اس کی ایک مثال پدما وت ہے جس میں انہوں نے لاجواب اداکاری کی ہے۔

اسی لیے میں ان کے ساتھ کام کرنے کا شدید خواہش مند ہوں لیکن جہاں تک وہ سمجھتے ہیں کہ فلم پروڈیوسر کے لیے ہم دونوں کو ایک ساتھ فلم میں لینا بہت مشکل ہوگا کیونکہ اداکار کی حیثیت سے دونوں کا ایک ساتھ کسی فلم کی کہانی اور اپنے اپنے کرداروں کو قبول کرنا بڑا مشکل ہوگا۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ کرن ارجن، انداز اپنا اپنا اور دیوار جیسی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں، جس میں دونوں کا کردار متوازن ہو اور ہم دونوں کو اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے برابر مواقع مل سکیں۔

واضح رہے کہ پے در پے کئی ناکام فلموں کے بعد رنبیر کپور کو سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم سنجو سے بڑی امیدیں ہیں، فلم کے ٹریلر اور ٹیزر کو دیکھ کر ناقدین کی جانب سے ان کے کام کی کافی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :