سی پیک سماجی و اقتصادی تعاون کا ایک اچھا نمونہ ہے ،نائب وزیر اعظم چین

دوسرے ممالک کے ساتھ اسی قسم کے انتظامات سے علاقائی سطح پر اقتصادی و سماجی تعاون میں اضافہ ہوا ہے سی پیک سے پاک چین اقتصادی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے،ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 15 جون 2018 15:59

سی پیک سماجی و اقتصادی تعاون کا ایک اچھا نمونہ ہے ،نائب وزیر اعظم چین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) چین کے نائب وزیر اعظم ہو چن ہوا نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ا)ور دوسرے ممالک کے ساتھ کسی قسم کے انتظامات سے علاقائی سطح پر سماجی اقتصادی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے ،ان راہدارویوں میں جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان مضبوط رشتے قائم کئے ہیں ، جنوبی ایشیاء چین کا قریبی ہمسایہ اور بیلٹ و روڈ منصوبے کا ایک اہم ساتھی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ینان صوبے کے دارلحکومت کن منگ میں پانچویں چین ۔

جنوبی ایشیاء تجارتی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سماجی اقتصادی تعاون کا اچھا نمونہ ہے ،تقریب میں پاکستان،جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مندوبین اور بین الاقومی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی،پاکستانی تاجروں نے پیولین میں سٹال قائم کئے ہیں جس میں چمڑے ملبوسات،سنگ مرمر اور پیتل سے بنائے گی آرائشی اشیاء قالینوںلکڑی کے فرنیچراور دیگر مصنوعات کی نمائش کی گئی ہے جو چینی خریداروں کی زبردست توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہو چن ہوا کے مطابق چین اصلاحات کو ترقی دینے اور کھلے پن کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کے پیش نظر جنوب ایشیائی ممالک سے درآمدات کو فروغ دینا جاری رکھنا چاہتا ہے ۔چین نے تجارتی توازن کے بارے میں جنوب ایشیائی ممالک کے خدشات پر توجہ دی ہے اور وہ جنوبی ایشیاء کے ساتھ تجارت کو مہمیز دینا چاہیگا۔چین نے گذشتہ سال جنوب ایشیائی ممالک سے اپنی درآمدات میں 30.7فیصد کا اضافہ کیا ہے اور جنوبی ایشیاء کے ساتھ اس کا تجارتی حجم 2013میں 91.3بلین ڈالر سے بڑھ کر 2017میں 126.8بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری 3بلین سے زیادہ کی مجموعی آبادی کے ساتھ بڑی مارکیٹ ہے اور ہماری تعاون میں اضافے کی زبردست خواہش ہے،جنوب ایشیائی ممالک کی کمپنیوں کا نومبر میں شنگھائی میں منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی درآمدی تجارتی نمائش میں شرکت کا خیر مقدم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ چین جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ سایسی اعتماد کو فروغ دے گا اور اقوام متحدہ اور عالمی تجارتی تنظیم سمیت کثیر الجہتی ڈھانچوں کے تحت ان کے ساتھ عملی تعاون کو فروغ دیگا۔

چین جنوبی ایشیاء میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے وہاں صنعتی پارک قائم کرنے اور اہم منصوبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ چین بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کے ذریعے جنوبی ایشیاء کے ساتھ باہمی رابطے کو فروغ دیگا ۔ چین کی نائب وزیر تجارت گائویان نے کہا کہ صدر شی کی طرف سے 2013میں پیش کئے گئے بیلٹ و روڈ منصوبے کی جنوبی ایشیاء سمیت بین الاقوامی برادری نے بڑے پیمانے پر حمایت کی ہے 80سے زیادہ ممالک اور عالمی اداروں نے بیلٹ و روڈ کی مشترکہ تعمیر کیلئے چین کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعان میں اضافے کیلئے جنوبی ایشیائی ممالک کی ترقیاتی ضرورت کے ساتھ اپنی جدید صنعتوں کو مدغم کرے گا۔