سلامتی کونسل کی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری فلسطینیوں کے موقف کی فتح ہے، راجہ ظفر الحق

جمعہ 15 جون 2018 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی اسمبلی کے اندر امن قائم کرنے کی کوششوں میں بعض بری طاقتوں کی اسرائیل کے ساتھ ہمدردی کی وجہ سے جو ناکامی آج تک رہی ہے اس کے مد مقابل جب یہ معاملہ امریکہ اور اس کے چند حواریوں نے جنرل اسمبلی میں پیش کیا گیا وہاں پر ووٹنگ میں 120 ووٹ فلسطین کے حق میں اور 8 ووٹ امریکہ اور اسرائیل کے حق میں پڑے جو فلسطینیوں کی مبنی برحق موقف کی ایک تاریخی فتح ہے اور اب یہ معاملہ الگ فلسطینی ریاست کے قیام کی شکل میں انشاء اللہ ظاہر ہوگا۔