انسانی حقوق کمیشن کے نمائندوں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت بارے رپورٹ تحریک آزادی ، پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو کور کرنے کے سلسلے میں بڑی پیشرفت ہے، راجہ محمد ظفر الحق

جمعہ 15 جون 2018 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) راجہ محمد ظفر الحق قائد ایوان سینیٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کے کمیشن کے نمائندوں نے 2018-2016 کے بارے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی بربریت اور ہندوستان کی افواج کی طرف سے وہاں کے مظالم پر جو رپورٹ دی ہے وہ کشمیر کی تحریک آزادی کیلئے اور پوری دنیا میں ان مظالم کو کور کرنے کے سلسلے میں بہت بڑی پیش رفت ہی. لوگوں کی شہادتیں، کشمیری بچیوں کی بے حرمتی، اور قتل و غارت کے علاوہ جو پیلٹ گن سے بیسیوں نہتے لوگوں کی بینائیوں کا ختم ہونا اور ساتھ ہی بھارتی مسلح افواج کے سربراہ کی طرف سے اس بات کا کھلا اعتراف کہ طاقت کے استعمال سے تحریک میں تیزی تو آئی لیکن اسے ختم نہیں کیا جاسکتا اور جتنے لوگ ہم مار رہے ہیں اس سے کہیں زیادہ لوگ تحریک میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے یہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نوجوانوں کی قربانیوں، ان کے عزم، حوصلے، اور دلیرانہ جدوجہد کا برملا اعتراف ہے۔