Live Updates

آصف علی زر داری کی دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدر کی مبارکباد

دعا کی ہے ماہِ رمضان کی برکتیں ہمیشہ ہم سب کے ساتھ رہیں ،ْسابق صدر آصف علی زر داری کا پیغام

جمعہ 15 جون 2018 15:57

آصف علی زر داری کی دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدر کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بالعموم اور پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو با الخصوص پرعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ماہِ رمضان کی برکتیں ہمیشہ ہم سب کے ساتھ رہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ماہِ رمضان کا جذبہ سارا سال جاری رہنا چاہیے ۔ رمضان کے مہینے کی روح یہ ہے کہ برداشت اور خاکساری کی اقدار اپنائی جائیں اور ہر برے کاموں سے بچا جائے۔ ہمیں یہ اقدار صرف رمضان کے مہینے میں ہی نہیں بلکہ سارا سال اپنائے رکھنی چاہیے ۔ آج کے دن ہمیں غریبوں اور ضرورت مندوں کو یاد رکھنا چاہیے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں ان تمام لوگوں کو بھی یاد کرنا ہے جنھوں نے اپنی زندگیاں ملک میں امن کے قیام کے لیے اور مذہبی جنونیت سے لڑتے ہوئے قربان کر دی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات