ا ے پی ایس حملے میں شہید ہونے والے اسفند کے والدین کا ملا فضل اللہ کی ہلاکت پر اظہارِ تشکر

ملا فضل اللہ کی ہلاکت ہمارے لیے عید کا تحفہ ہے، ہماری دنیا اجاڑنے والا آج اپنے انجام کو پہنچ گیا،اے پی ایس حملے میں شہید ہونے والے اسفند کے والدین کا ملا فضل اللہ کی ہلاکت پررد عمل کا اظہار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جون 2018 15:35

ا ے پی ایس حملے میں شہید ہونے والے اسفند کے والدین کا ملا فضل اللہ کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جون 2018ء) ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل مال فضل للہ آج اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔ملا فضل اللہ 2014 میں آرمی پبلک سکول میں ننھے بچوں کی خون سے ہولی کھیلنے کا بھی ذمہ دار ہے۔اس حملے میں شہید ہونے والے ننھے اسفند کے والدین کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملا فصل االلہ کی ہلاکت ہمارے لیے عید کا تحفہ ہے،اسفند کی و الدہ شاہانہ بیگم کا کہنا تھا کہ ہماری دنیا اجاڑنے و الا آج جہنم رسید ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کا قاتل اب اپنےا نجام کو پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں آرمی پبلک سکول پشاور میں ایک بہت بڑا دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔اس افسوسناک واقعے میں بزدل دہشت گردوں نے ایک سو سے زائد ننھے بچوں کو شہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکام 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک سکول پر طالبان شدت پسندوں کے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ملا فضل اللہ کو ہی قرار دیتے ہیں۔

اس حملے میں قریبا 150کے قریب لوگ شہید ہوئے تھے۔جن میں اسکول کا عملہ بھی شامل تھا جب کہ اکثریت بچوں کی تھی۔ملا فضل اللہ کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملا فضل اللہ نے ہی امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی پر بھی قاتلانہ حملہ کروایا تھا۔ کیونکہ ملالہ یوسف زئی امن کی علامت تصویر کی جاتی تھی اور اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی سوات میں تعلیم کی ترقی کے لیے بھی کوشاں تھیں۔

۔ملا فضل اللہ کئی فوجیوں کے سر تن سے جدا کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ فضل اللہ گروپ 2013 میں میجر ثنا اللہ زہری کے قتل میں بھی ملوث تھا،،ملا فضل اللہ 2007میں لال مسجد آپریشن میں بھی ملوث تھا۔ جب کہ ملا فضل اللہ پاکستان میں ہونے والے متعدد خود کش دھماکوں کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا۔۔کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردحملے کے پیچھے بھی ملا فضل اللہ کا ہاتھ تھا۔ ۔ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبریں کئی بار میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔گزشتہ رات ایک بار پھر ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاعات میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم اب افغانستانکے علاقے کنٹر میں ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان رہنما ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔