Live Updates

الیکشن مہم میں صرف منشورکوعوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے

قرآن نےسنہری اصول لاگوکردیا کہ ہم بغیرتحقیق کسی کیخلاف کچھ نہ پھیلائیں، ہمیں ایک دوسرے کی جھوٹی کردارکشی سے اجتناب کرنا چاہیے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جون 2018 15:12

الیکشن مہم میں صرف منشورکوعوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن مہم میں اپنے منشورکوعوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے،ہمیں ایک دوسرے کی جھوٹی کردارکشی سے اجتناب کرنا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کے خلاف جھوٹے الزامات اورپروپیگنڈے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے عوام سے جمعہ کے اجتماعات میں بیگم کلثوم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئےجمعتہ الواداع پر خصوصی دعائیں کی جائیں ۔

اللہ پاک بیگم کلثوم نواز کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تعمیروترقی، خوشحالی اورامن کے لئے دعائیں کی جائیں۔

(جاری ہے)

قرآن نے سنہری اصول لاگوکردیا کہ ہم بغیرتحقیق کسی کے خلاف کچھ نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی جھوٹ بات سے کسی کی دل آزاری نہ کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ کامیابی وہ حاصل کریں جودنیا اورآخرت میں لازوال ہو۔

ہمیں ایک دوسرے کی جھوٹی کردارکشی سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں ہمیں اپنے پروگرام اورمنشورکوعوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف جھوٹے الزامات اورپروپیگنڈے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

ترجمان پی پی نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ پی پی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحتیابی عطا کرے اور وہ جلد وطن واپس آئیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری تمام دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔اللہ ان کو شفا کاملہ عطا فرمائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات