امریکہ اور چین پر عالمی امن و استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،صدر شی

جمعہ 15 جون 2018 15:22

امریکہ اور چین پر عالمی امن و استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے بھاری ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گذشتہ روز یہاں امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کی۔اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اورمشترکہ دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔چینی صدر نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان وسیع پیمانے پرمشترکہ مفادات پائے جاتے ہیںاور دونوں ملکوں پر عالمی امن و استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

دونوں ملکوں کو باہمی مفاہمت اور باہمی اعتمادکوبڑھاناچاہیے اور تنازعات سے معقول طریقے سے نمٹنا چاہیے۔ یہ پوری دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر پومپیو نے شمالی کوریاکے ایٹمی مسئلے کے تصفیے کے سلسلے میں چین کی امداد و حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں چینی صدر نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ اور شمالی کوریاکے رہنمائوںکی ملاقات ایک تاریخی سنگ میل ہے اور جزیرہنماکوریاکے ایٹمی مسئلے کے حل کے راستے میںایک اہم پیش رفت بھی۔

چین ہمیشہ جزیرہ نماکوریاکو ایٹمی ہتھیاروںسے پاک رکھنے کے عمل کی حمایت کرتا ہے اور سیاسی بات چیت کے ذریعے تنازعات کوحل کرنے پرزوردیتاہے۔چین امریکہ سمیت عالمی برادری کیساتھ مل کرشمالی کوریاکے ایٹمی مسئلے کے سیاسی حل کیلیے مشترکہ کوشش کرتا رہیگا۔

متعلقہ عنوان :