سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے گردشی قرضے کا اجلاس 20جون کو طلب

جمعہ 15 جون 2018 15:19

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے گردشی قرضے کا اجلاس 20جون کو طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے گردشی قرضے کا اجلاس 20جون کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں گردشی قرضوں کے مسئلے پر بحث کی جائے گی جبکہ مسئلے کے حل کے کے لئے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے گردشی قرضے کا اجلاس 20جون کو طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں گردشی قرضوں کے مسئلے پر بحث کی جائے گی جبکہ اس مسئلے کے حل کے کے لئے بھی تجاویز پیش کی جائیں گی، کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر شبلی فراز ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں سینیٹر سراج الحق ، سینیٹر سکندر، سینیٹر بہرامند ، سینیٹر کہدا بابر، سینیٹر سجاد حسین طوری ، سینیٹر جہانزیب جمالدینی ،سینیٹر عثمان خان کاکڑ ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان ،سینیٹر عائشہ رضا فاروق، سینیٹر میر کبیر ، سینیٹر مظفر حسین شاہ اور سینیٹر مصدق ملک شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :