محکمہ موسمیات کی عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے اور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی

جمعہ 15 جون 2018 15:19

محکمہ موسمیات کی عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے اور بعض مقامات پر ..
کراچی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے اور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو صبح کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ،ْ درجہ حرارت کو کم کرنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار بھی اچھی رہے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہفتے کیروز سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے جب کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔