پاکستان کا اعزاز ; سابق آرمی چیف راحیل شریف نے عید کی نماز شاہ سلیمان کے ساتھ ادا کی

سابق آرمی چیف نے سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے ساتھ عید کی نماز مسجد الحرام میں ادا کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جون 2018 14:14

پاکستان کا اعزاز ; سابق آرمی چیف راحیل شریف نے عید کی نماز شاہ سلیمان ..
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2018ء) : پاکستان کا ایک اور اعزاز۔۔ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے نماز عید کی ادائیگی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ہمراہ کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے نماز عید الفطر کی ادائیگی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ہمراہ مسجد الحرام میں کی۔ راحیل شریف کی سعودی عرب میں شاہ سلیمان اور ائمہ حرمین کے درمیان بیٹھنے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں ۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ اور سابق آرمی جنرل (ر) چیف راحیل شریف نے نمازعید سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے ساتھ مسجد الحرام میں اداکی ۔ جس کے بعد مسجد الحرام سے ملحقہ شاہی محل ، قصر الصفا میں سعودی شاہی خاندان سمیت متعدد اہم شخصیات کے ہمراہ محفل جمائی گئی ۔

(جاری ہے)

جس میں مسجد الحرام کے 3 امام صاحبان نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد اکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو 39 مسلمان ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت سونپ دی گئی۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں شدت پسند تنظیم داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں سعودی حکومت سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے تشویش کا باعث بنیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات ہی کے سبب سعودی عرب نے دسمبر 2015ء میں دہشت گردی کے خلاف 30 سے زائد اسلامی ممالک پر مشتمل ایک فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ابتدائی طور پر اس فوجی اتحاد میں 34 اسلامی ممالک شامل تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 39 ہو چکی ہے۔مسلمان ممالک کے اس فوجی اتحاد کا صدر دفتر سعودی کے شہر ریاض میں ہے۔