بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ 100 فیصد پورا کیا جائے‘ڈی سی سجاول کی محکمہ صحت کو ہدایت
جمعہ 15 جون 2018 14:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کے دوران مہم گھر میں استعمال ہونے والے پانی کے کولر کی بجائے پولیو کے مونوگرام والے خاص کولر یا کیریئر استعمال کیئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ایریا انچارج اور یوسی ایم اوز کو ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کے جہاں جہاں پولیو مہم میں سستی نظر آئی تو اسی علائقے کے ایریا انچارج یا یوسی ایم اوز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کے آنے والی پولیو مہم کو 100 فیصد کامیاب بنانے کے لئے ھر کسی کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا پریگا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سجاول کی کل مردم شماری 707024 ہے جس میں سے پولیو مہم کے دواران پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے 152494 بچوں کو پولیو سے بچائ کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کے مہم میں 522 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 483 موبائیل ٹیمیں،47 فکس ٹیمیں اور 22 ٹرانسٹ پوائنٹ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کے گذشتہ پولیو مہم میں ضلع سجاول میں 18 ایسے بچے ہیں جن کے والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے مگر انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کے بہت جلد ہم ان کو قطرے پلانے پر راضی کر لیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی، ای پی ائی ڈاکٹر فیض احمد، ڈی ایف سی ای ار ڈی افتخار کھوسو، ڈسٹرکٹ مانیٹر ڈاکٹر عبدالعزیز بارن، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ ائی اعجاز، اسکے علاوہ دیگر ڈاکٹرز، ای پی ائی، پی پی ایچ ائی، این ائی ڈی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور مختلف این جی اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی-مزید قومی خبریں
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.