یمن ،بندرگاہی شہر الحدیدہ میں عرب اتحاد اور حوثیوں مابین گھمسان کا معرکہ جاری
فریقین کے لئے الحدیدہ کا کنٹرول موت حیات کا مسئلہ،سپلائی لائن کاٹ کر پسپائی پر مجبور کیا جا سکتا ہے،ترکی المالکی
جمعہ 15 جون 2018 14:34
(جاری ہے)
مطالبے کا محرک یہ تھا کہ ایسا کرنے سے ایک طرف تو الحدیدہ کے عوام اور یمن کے دیگر علاقوں کے شہریوں کو امدادی سامان رواں دواں شکل میں محفوظ طریقے سے مسلسل پہنچایا جاسکے گا۔
دوسری جانب امدادی سامان کو ہڑپنے اور اسے حربی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کیلئے حوثیوں کی کوشش ناکام ہونگی۔ تیسری جانب الحدیدہ بندرگاہ عالمی نگرانی میں ہونے کے باعث سمندرکے راستے باغیو ںکو ملنے والی ایران کی عسکری رسد بند ہوجائیگی۔ اقوام متحدہ یمنی حکومت اور عرب اتحادیوں کے اس مطالبے پر عمل درآمد کے حوالے سے آنا کانی کرتے رہے تھے۔ آخر کار عرب اتحاد نے یمنی حکومت کی پے درپے درخواسوں پر الحدیدہ کو آزاد کرانے کا پروگرام بنالیا۔ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ سرکاری افواج کے حوالے کرنے سے انکار کرنے پر الحدیدہ کو آزاد کرانے کا فوجی آپریشن شروع کیا گیا۔ یمن کی سرکاری افواج الحدیدہ میں آگے بڑھ گئی ہیں۔ حوثیوں نے الحدیدہ کے اطراف بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ انہیں صاف کیا جارہا ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی الحدیدہ کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ۔دریںاثنایمنی افواج نے الحدیدہ کے اطراف فوجی آپریشن کا دائرہ پھیلا دیا۔ ایئرپورٹ سے صرف 2کلو میٹر کی دوری تک افواج پہنچ گئیں۔ یمنی افواج کو مزید کمک بھیج دی گئی۔ اسی دوران عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے الحدیدہ ایئرپورٹ کے اطراف ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کررہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.