فلم ’’دھڑک ‘‘کے ٹریلر کو 48گھنٹوں میں 30ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا

جمعہ 15 جون 2018 14:34

فلم ’’دھڑک ‘‘کے ٹریلر کو 48گھنٹوں میں 30ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک ‘‘کے ٹریلر کو 48گھنٹوں میں 30ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’دھڑک ‘‘ کا ٹریلر 11جون کو ریلیز کیا گیا جو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار ایشان کھٹر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کے ٹریلر کو گزشتہ 48گھنٹوں میں 30ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا، فلم کے ہدایتکار شاشنک کھیتن ہیں۔ فلم مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کا ہندی ری میک ہے، فلم 20جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :