Live Updates

شہلارضا بمقابلہ عمران خان ۔۔ کس کے سر پر سجھے گا کامیابی کا تاج؟؟؟

شہلا رضا کی جیت کے امکان عمران خان سے زیادہ ہیں : معروف صحافی عارف نظامی کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جون 2018 13:30

شہلارضا بمقابلہ عمران خان ۔۔ کس کے سر پر سجھے گا کامیابی کا تاج؟؟؟
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جون 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہا ہے کہ کراچی یں عمران خان کے مقابلے میں شہلا رضا کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عام انتخابات کے لیے سندھ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 160 ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی نے کراچی کے حلقے این اے243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلےمیں شہلا رضا کو ٹکٹ دیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر رہنما شہلا رضا نے عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی متعلق جب شہلا رضا سے پوچھا گیا کہ عائشہ گلا لئی عمران خان کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں تو وجہ سمجھ آتی ہے کہ ان کی عمران خان سے کیا دشمنی ہے لیکن آپ عمران خان ہی کے خلاف الیکشن کیوں لڑنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے خلاف اس لیے الیکشن لڑ رہی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں ان کے خلاف الیکشن لڑ سکتی ہوں۔

اور میرے خیال سے عمران خان میرے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔جب کہ صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں آپ کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کے حلقے این اے243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلےمیں شہلا رضا کو ٹکٹ دیا ہے۔اد رہے کہ ملک بھر میں 25جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

تمام سیاسی پارٹیاں الیکشنمیں جیتنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں اور امیدواروں کے نام فائنل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نہ انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات