صحافی شجاعت بخاری اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں دلیری اور جذبے کے ساتھ انجام دینے کیلئے مشہورتھے‘

ایسے وحشیانہ اقدام کا کوئی جواز پیش نہیں کیاجاسکتا‘پاکستان کا کشمیری صحافی کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس

جمعہ 15 جون 2018 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پاکستان نے مشہور کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وحشیانہ اقدام کا کوئی جواز پیش نہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شجاعت بخاری اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں دلیری اور جذبے کے ساتھ انجام دینے کیلئے مشہورتھے،شجاعت بخاری کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت اوریکجہتی کااظہار کرتے ہیں،انہوں نے یہ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے وحشیانہ اقدام کاکوئی جواز پیش نہیں کیاجاسکتا جس کی صرف مذمت ہی کافی نہیں ہے