Live Updates

سعودی عرب میں عمران خان کو دیکھتے ہی لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو گیا

مرد اور خواتین عمران خان کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے لیے بے قرار نظر آئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جون 2018 12:40

سعودی عرب میں عمران خان کو دیکھتے ہی لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو گیا
سعودی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جون 2018ء) عرب سعودی عرب میں عمران خان کو دیکھتے ہی لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو گیا۔ مرد اور خواتین عمران خان کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے لیے بے قرار نظر آئے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری ، عون چودھری ، علیم خان اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک ا نصاف کے چئیرمین عمران خان کے دنیا بھر میں چاہنے والے موجود ہیں،حال ہی میں عمران خان جب عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تو عمران خان کو سعودی عرب کے اندر بھی شاندار پروٹوکول دیا گیا۔سعودی عرب میں عمران خان کو دیکھتے ہی لوگوں کا ایک ہجوم اکھٹا ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ عمران خان کے چاہنے والے سعودی عرب میں بھی موجود ہیں۔

اسی متعلق عمرا ن خان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا کہ عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ کتنے بے قرار ہیں۔اس ہجوم میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی شامل تھیں۔اور سب ہی کی کوشش تھی کہ وہ عمران خان کے ساتھ ایک سیلفی لینے میں کامیاب ہو جائیں۔لوگوں کی طرف سے اتنا پیار دیکھ کر عمران خان بھی بہت خوش نظر آئے اور ہاتھ ہلا کر سب کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد گاڑی میں یٹھ گئے لیکن پھر بھی ان کی گاڑی کے ارد گرد لوگوں کا ایک ہجوم اکھٹا تھا۔اور سب کی کوشش تھی کہ وہ عمران خان سے بات کریں یا ان سے ہاتھ ملا لیں یا کم از کم ایک سیلفی تو ضرور لے لیں۔یاد رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔عمران خان نے رمضان المبارک کی 27ویں شب بھی سعودی عرب میں گزاری۔جس کے بعد وہ خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں،سعودیہ میں لوگ کیسے عمران خان کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات