دورئہ برطانیہ میں کن کھلاڑیوں نے متاثر کیا ؟ سرفراز نے بتا دیا
خوشی ہے کہ ہم نے ناقدین کو غلط ثابت کیا:قومی کپتان
جمعہ 15 جون 2018 12:40
(جاری ہے)
سرفراز احمد نے کہا کہ ہم کامیاب دورے کا اختتام سکاٹ لینڈ میں دو فتوحات سے کیا ہے۔
اس دورے میں نوجوان کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔ شاداب خان، فہیم اشرف نے پورے دورے میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ ہماری فیلڈنگ غیر معمولی رہی ہے۔ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی دونوں میچوں میں زبردست کارکردگی سے بھی ٹیم کو فائدہ پہنچا۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامیاب دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ سے میچز کھیل کر قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی غیر ملکی پرواز ای کے 624 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور پہنچے جن میں حسن علی، فہیم اشرف، احمد شہزاد، راحت علی اور آصف علی شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح سیریز برابر رہی۔آئرلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ بھی گرین کیپس کے نام رہا جب کہ قومی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دونوں ٹی ٹونٹی میچز اپنے نام کیے۔ دورہ برطانیہ قومی ٹیم کے کپتان کے لیے خصوصی کامیابیاں لے کر آیا، سرفراز احمد کو لارڈز میں ٹیسٹ جیتنے والے پانچویں پاکستانی کپتان کا اعزاز حاصل ہوا اور مسلسل 8 ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر سرفراز احمد کو کامیاب ترین کپتان ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.