خضدار میں مسافر کوچ کو حادثہ ‘

4افراد جاں بحق ‘متعدد زخمی ہلاک و زخمی ہونے والے عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے

جمعہ 15 جون 2018 12:38

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) کوئٹہ سے کراچی جانے وا لی مسافر کوچ اور گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خضدار میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور گاڑی میں خوفنا ک تصادم ہو ا ،حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کوچ میں سوار متعدد مسافر عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کے لیے سوار تھے ۔ ریسیکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔