چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے،

کاش ایسا نا ہوتا،اللہ کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے،خواجہ سعد رفیق

جمعہ 15 جون 2018 12:38

چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے، کاش ایسا نا ہوتا، اللہ کلثوم نواز صاحبہ کو صحت کاملہ عطا فرما۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے۔ کاش ایسا نا ہوتا، ہم یہ نہیں چاہتے تھے مگر اب ایسا ہو گیا ہے۔ اے اللہ کلثوم نواز صاحبہ کو صحت کاملہ عطا فرما۔