Live Updates

کیا عمران خان کی سعودی عرب میں ولی عہد سے ملاقات ہوئی؟سب کچھ سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جون 2018 12:11

کیا عمران خان کی سعودی عرب میں ولی عہد سے ملاقات ہوئی؟سب کچھ سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تو سننے میں آ رہا تھا کہ شاید وہ سعودی شاہی خاندان یا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ محمد بن سلمان نوجوان ہیں اور عمران خان نوجوانوں کے بوڑے لیڈر ہیں، ان کی متوقع ملاقات کا چرچہ تھا لیکن ایسا کچھ دیکھنے یا سننے میں نہیں آیا۔

کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کے لیے سعودی عرب میں ریڈ کارپٹ ہے اور وہ ننگے پاؤں وہاں اُترے ہیں ، پتہ نہیں کیا ہونے والا ہے، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوا، بے شک سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا لیکن اصل چیز تو یہ تھی کہ عمران خان کی ولی عہد یا سعودی شاہی خاندان کے کسی فرد سے ملاقات ہوتی۔

(جاری ہے)

ہو سکتا ہے کہ سعودی شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے خود ہی ملاقات سے گریز کیا ہو اور وہ کسی قسم کا کوئی تاثر نہ دینا چاہتے ہوں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ سعودی عرب پہنچنے پر ازراہ عقیدت عمران خان نے مدینہ منورہ کی سر زمین پر جوتوں کے بغیر قدم رکھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ زلفی بخاری ، علیم خان اسور عون چودھری بھی موجود تھے۔

عمران خان کی ان تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ یہ دیکھ کر عمران خان کے لیے ہمارے دلوں میں عزت اور محبت مزید بڑھ گئی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں نے پہلے کبھی کسی کو ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات