Live Updates

چوہدری نثار کے معاملہ پر خواجہ سعد رفیق کا درد بھرا ٹویٹ

چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے۔ کاش ایسا نا ہوتا۔ ہم یہ نہیں چاہتے تھے مگر اب ایسا ہو گیا ہے،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کاٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جون 2018 11:55

چوہدری نثار  کے معاملہ پر خواجہ سعد رفیق کا درد بھرا ٹویٹ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور شریف براداران کی 35 سالہ رفاقت اب ختم ہونے کو آ گئی ہے۔شریف برادران اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان کئی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے،اور یہ بھی قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ چوہدری نثار علی خان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔تاہم چوہدری نثار علی خان نے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کے لیے بطور آزاد امیدوار کاغذار نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

جہاں چوہدری نثار کو پاکستان مسلم لیگ ن کی میں کچھ رہنماؤں کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہے وہیں کچھ ایسے رہنما ہیں جو ابھی بھی یہ سمجھتے ہیں کہ چوہدری نثار کی ن لیگ کو ضرورت ہے۔اسی متعلق سابق وزیر داخلہ خواجہ سعد رفیق نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

کاش ایسا نا ہوتا۔ ہم یہ نہیں چاہتے تھے مگر اب ایسا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض سینئرمرکزی رہنماء چوہدری نثار علی خان نےمسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن نہ لڑنے کا اعلا ن کردیا تھا۔،وہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پرمسلط کردی،میں نے منہ کھولا توشریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض سینئرمرکزی رہنماء چوہدری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے کھل کراختلاف رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات