مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں نمازِعید کی ادائیگی‘15لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے

برطانیہ ،فرانس ،بیلجئیم سمیت یورپ اور امریکامیں مسلم کمیونٹی کی اکثریت نے جمعتہ المبارک کو عید منائی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے، مسلمانوں کے حالات ہر جگہ بہتر ہوں‘شاہ سلمان

جمعہ 15 جون 2018 11:30

مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں نمازِعید کی ادائیگی‘15لاکھ سے زائد افراد ..
مکہ مکرمہ/مدینہ منور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں نماز عید کی ادائیگی کے کئی15 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک ،انڈو نیشیا میں بھی جمعتہ المبارک کے روز عید الفطر منا ئی گئی ۔سعودی عرب کے شاہ سلمان نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ عیدخوشیوں کا دن ہے عید رواداری اور یکجہتی کا پیغام لاتی ہے۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ سے جاری پیغام میں شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے، مسلمانوں کے حالات ہر جگہ بہتر ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے عید کو خوشیوں کا دن بنایا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عید رواداری اور یکجہتی کا پیغام لاتی ہے، اللہ مذہب اور وطن کی خاطر شہید ہونے والوں پر رحم کرے۔شاہ سلمان نے مملکت اور دنیا بھر کو برائی سے بچانے کی بھی دعا کی ۔

برطانیہ ،فرانس ،بیلجئیم سمیت یورپ اور امریکامیں مسلم کمیونٹی کی اکثریت نے جمعتہ المبارک کو عید منائی ۔ترکی میں بھی جمعہ کو عیدالفطر منائی گئی ۔فرانس اور آسٹریلیا میں اس سال بھی دو عیدیں منائی گئیں ۔ پیرس کی جامع مسجد نے جمعہ کو عید منانے کااعلان کیا جبکہ فقہ جعفریہ کے تحت عید ہفتہ 16 جون کو ہوگی ۔