اداکارہ صبا قمر رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر سدھار جائیں گی

جمعہ 15 جون 2018 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر سدھار جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی صبا قمر کی شادی کرنے سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں مگر اب انہوں نے شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے انہوں نے شوبز سے وابستہ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔جس کے بعد اداکارہ صبا قمر اب رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر چلی جائیں گی تاہم یہ اب بات اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے کہ اداکارہ کس شوبز شخصیت سے شادی کرنے والی ہے۔

متعلقہ عنوان :