الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، خورشید شاہ

کراچی میں امن کیلئے نوازشریف نے ایک پیسہ نہیں دیا ،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن مایوس نہیں ہیں ، سندھ میں تعلیم اور صحت میں بہت کام کیا ، پنجاب کی طرح دکھاوے کیلئے اورنج ٹرین اور میٹرونہیں بنائی، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 15 جون 2018 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،کراچی میں امن کیلئے نوازشریف نے ایک پیسہ نہیں دیا ،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن مایوس نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا کلیدی کردار ہوگا ، سندھ میں تعلیم اور صحت میں بہت کام کیا ، پنجاب کی طرح دکھاوے کیلئے اورنج ٹرین اور میٹرونہیں بنائی ، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کی حالت قابل رحم ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ، سندھ میں پانچ ہزار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا گیا ، ہمارے مخالفین پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اچھے کاموں کی تعریف نہیں کی جاتی ، تین سال میں کراچی میں بہت زیادہ کام ہوا،کراچی میں امن کیلئے نوازشریف نے ایک پیسہ نہیں دیا ۔