بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی،ہارلے سٹریٹ ہسپتال میںآئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا

میاں نوازشریف ،مریم نواز اور لندن میں موجود شریف فیملی کے دیگر افراد بھی ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے مریم نواز کی قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائوں کی اپیل

جمعہ 15 جون 2018 00:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) بیگم کلثوم نواز کو لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا، میاں نوازشریف ،مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پرا نتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا میاں نوازشریف ،مریم نواز اور لندن میں موجود شریف فیملی کے دیگر افراد بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے ۔

دریں اثنائسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائوںکی اپیل کی ہے، اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ لندن پہنچ گئے ہیں،ابھی اسپتال کی طرف جارہے ہیں قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ امی کوطبیعت خراب ہونے پردوبارہ اسپتال لیجایا گیا۔