نوڈیرو ، زمینی تنازعے میں کھوڑو برادری کا ایک نوجوان قتل

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا نوجوان کو بھٹو ،کھوڑو زمینی تنازعہ میں بھٹو برادری کے حمایتی افراد نے قتل کیا ہے، لواحقین کا الزام

جمعہ 15 جون 2018 00:00

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) نوڈیرو کے کچے کے علاقے میں بھٹو ،کھوڑو زمینی تنازعے میں کھوڑو برادری کا ایک نوجوان قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کے نزدیک کچے کے علاقے میں گائوں بچل کھوڑو کے مکین 25سالہ محبوب کھوڑو رات کے وقت گھر میں سو رہا تھا تو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موقعہ پر قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ورثا نے اطلاع نوڈیرو تھانے کے پولیس کو دی جس نے بروقت پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور نوڈیرو ہسپتال لے آئے جہاں پرپوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کیا جبکہ ورثا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کو بھٹو ،کھوڑو زمینی تنازعہ میں بھٹو برادری کے حمایتی کڑیا،ناریجا برادری کے افراد نے قتل کیا ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ،دریں اثناء اس زمینی تنازئے میں تقریباً 15افراد قتل ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :