بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ، حالت انتہائی تشویشناک

بیگم کلثوم کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 جون 2018 23:57

بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ، حالت انتہائی تشویشناک
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 جون 2018ء) :بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک آیا ہے جس کے بعد انکی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئ ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی بیگم کلثوم نواز ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

کلثوم نواز کی طبیعت مسلسل اتار چڑھاو کا شکار ہے۔میاں نواز شریف اور مریم نواز عید کرنے کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں ۔ان کے لندن پہنچنے سے پیشتر ہی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں علاج کی غرض سے دوبارہ ہسپسپتال منتقل کردیا گیا ۔مریم نواز جب ائیرپورٹ پہنچیں تو اپنی والدہ کی طبیعت خرابی کی خبر سنی تو ائیرپورٹ سےسیدھا ہسپتال روانہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ لندن پہنچتے ہی والدہ کی طبیعت خرابی کا سنا ،اب ہسپتال روانہ ہو رہے ہیں۔آپ سے دعاوں کی درخواست ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن کے ہارلے کلینک میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انکی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ کلثوم نوازدل کی تکلیف کےباعث آئی سی یومیں گرپڑیں جس کے بعد اب تک انہیں ہوش نہیں آسکا۔:کلثوم نواز کو وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا ہے۔اس موقع پر مریم نواز اور نواز شریف بھی ہسپتال مجود ہیں جبکہ حسن نواز نے قوم سے دعاو کی اپیل کی ہے۔