کشمیر کے معروف صحافی کشمیر پر تیار ہونے والی پہلی یو این رپورٹ ٹوئیٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد قتل

شجاعت بخاری کے قتل ہر پاکستانی وزارت خارجہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کر دی

جمعرات 14 جون 2018 23:38

کشمیر کے معروف صحافی کشمیر پر تیار ہونے والی پہلی یو این رپورٹ ٹوئیٹ ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) کشمیر کے معروف صحافی کشمیر پر تیار ہونے والی پہلی یو این رپورٹ ٹوئیٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد قتل کر دیا گیا۔ شجاعت بخاری کے قتل ہر پاکستانی وزارت خارجہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نامور صحافی شجاعت بخاری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق شجاعت بخاری کو افطار پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کا واقعہ لال چوک میں پیش آیا، فائرنگ سے شجاعت بخاری کا سیکرٹری بھی شہید ہو گیا، فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ان کے قتل پر نہ صرف صحاقتی برادری بلکہ کشمیر کی عام عوام بھی سراپا احتجاج ہے۔

(جاری ہے)

اس پر پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی رد عمل دیتے ہوئے اسے سفاکانہ قدم قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرےمیں لایاجائے۔شجاعت بخاری نےکشمیرکی صورتحال پریواین انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ٹویٹ کی۔رپورٹ ٹویٹ کرنےکےچندگھنٹوں بعد شجاعت بخاری کوقتل کیاگیا۔شجاعت بخاری کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے جو ٹوئیٹ ی گئی وہ بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔
یاد رہے کہ شجاعت بخاری کو کشمیر کی صحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل تھا اور اس سے قبل 2000 میں بھی ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا لیکن وہ اس میں محفوظ رہے تھے۔