سعودی ولی عہد کی موجودگی بھی کام نہ آسکی ،فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو عبرتناک شکست

روس نے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو 0-5 سے شکست دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 جون 2018 22:12

سعودی ولی عہد کی موجودگی بھی کام نہ آسکی ،فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ ..
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 جون 2018ء) :سعودی ولی عہد کی موجودگی بھی کام نہ آسکی ،فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روس نے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو 0-5 سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق روس میں فٹ بال کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔شاندار افتتاحی تقریب کے بعد بڑے ایونٹ کا بڑا مقابلہ سعودی عرب اور روس کے مابین کھیلا گیا۔

روس نے شروع ہی سے میچ پر غالب رہا۔ فیفا ورلڈ کپ 2018 کا پہلا گول میچ کے بارہویں منٹ میں روس کے کھلاڑی غازینسکی نے کیا تو روسی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔ روس کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے پہلا ہاف ختم ہونے سے محض 2منٹ پہلے چیری شیف نے کیا۔ جس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام پر روس کو 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں بھی روس کے کھلاڑیوں نے سعودی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی۔

71 ویں منٹ میں زیوبا نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0-3 کردی۔ روس کی جانب سے چوتھا گول چیری شیف نے کھیل کے 90 منٹ مکمل ہونے کے بعد ملنے والے ایکسٹرا ٹائم کے پہلے منٹ میں کیا۔پانچواں گول کھیل کے منٹ میں گولوون نے کیا اور اپنی ٹیم کو 0-5 سے برتری دلادی۔
جس کے بعد سعودی عرب کو اس میچ میں 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔