پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر پرسوں بروز ہفتہ ہوگی

ملک بھر سے کئی بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں ،، کل تیسواں روزہ ہوگا، عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی ،مفتی منیب الرحمن یو اے ای سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں شوال چاند نظر آگیا، عید الفطر آج بروز جمعہ کو منائی جائے گی، بھارت اور سری لنکا میں بھی مسلمان کل عید منائینگے

جمعرات 14 جون 2018 22:13

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر پرسوں بروز ہفتہ ہوگی
اسلام آباد ،ریاض، دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر پرسوں بروز ہفتہ ہوگی ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم کا چاند نظرنہیںآیا ،عیدالفطربروز ہفتہ 16جون کو ہوگی ۔دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمہموسمیات میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ ،کراچی میں منعقدہوا۔

اجلاس میںمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد ابراہیم قادری مولاناڈاکٹر عبدالرشید الازہریمو لاناحافظ عبیداللہ پنہور مولانامیاں عنایت الرحمن مفتی محمد عارف سعیدی مولانا محمد ظفر سعیدی مولانااخوندزادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری مولانا عبدالمالک بروہی مولانا سید خالد محمود ندیم علامہ پیر سید شاہد علی شاہ جیلانی مولانا محبوب علی سہتو جناب غلام مرتضیٰ(منیجر اسپیس اینڈ سائنس سپارکو) اورزونل کمیٹی کراچی کے ارکان مولاناحافظ محمد سلفی مولانا قاری نذیر احمد نعیمی قاری محمد اقبال مولانافیروزالدین رحمانی اورعلامہ علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سینیر جوائنٹ سیکریٹری مذہنی اُمور جناب زینت حسین بنگش ،ڈائرکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی اُمورجناب نورسلام شاہ نے رابطہٴ کار اورچیف میٹرولوجسٹ محکمہٴ موسمیات عبدالرشید نے اہتمام کے فرائض انجام دیئے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے ۔ملک بھر میں کہیں مطلع صاف تھا اور کہیں ابر آلود ،پاکستان بھر میں کسی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،محکمہٴ موسمیات کے تمام مراکز ،جامعة الرشید کے شعبہٴ فلکیات سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ،لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ آج تیسواں روزہ ہے اور یکم شوال المکرم (عیدالفطر) بروز ہفتہ 16جون کو ہوگی۔

دوسری جانب یو اے ای کے بعد سعودی عرب میں شوال چاند نظر آگیا، عید الفطر آج بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی عرب میں آج بروز جمعہ عید الفطر منائی جائے گی۔ چاند دکھنے کا اعلان سعودی سپریم کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند شام ہونے سے قبل ہی دیکھ لیا گیا ہے۔ چاند ماہر فلکیات کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔ لہذا متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کل آج بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل بروز جمعہ عید الفطر منائے جائے گی ۔