مقبوضہ کشمیر کے نامور صحافی شجاعت بخاری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا

جمعرات 14 جون 2018 22:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر کے نامور صحافی شجاعت بخاری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق شجاعت بخاری کو افطار پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کا واقعہ لال چوک میں پیش آیا، فائرنگ سے شجاعت بخاری کا سیکرٹری بھی شہید ہو گیا، فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔