ایس سی او سربرا ہ کانفرنس کے موقع پر صدر شی اور پاکستانی ہم منصب کے مابین بہترین ملاقات ہوئی

،دونوں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ، شی جن پھنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین پاکستان کے سماجی ومعاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سی پیک کے تحت ہمیشہ اپنا کردارادا کرتا رہے گا ،پاکستانی میڈیا نے چین کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کو اصل روح کے مطابق پوری دنیا میں پیش کیا ہے چین کے قائم مقام سفیر چائو لی چیان کا صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب

جمعرات 14 جون 2018 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر چائو لی چیان نے کہا ہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی صدر ممنون حسین کے مابین بہترین ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ، چینی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین پاکستان کے سماجی ومعاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ہمیشہ اپنا کردارادا کرتا رہے گا ، پاکستانی میڈیا نے چین کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کو اصل روح کے مطابق پوری دنیا میں پیش کیا ہے ، پاکستان پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کئے جانے پر چینی سفارتخانہ شکر گزار ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چائو لی چیان نے جمعرات کو صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط سٹریٹجک شراکت داری کو ہمیشہ مثبت انداز میں ناظرین تک پہنچایا ہے ،پاکستانی میڈیا نے چین کے علاقائی اور بین الاقوامی مفادات کو ہمیشہ اصل روح کے مطابق رپورٹ کیا ہے ، پاکستانی میڈیا کی جانب سے بھرپور تعاون پر سفارتخانہ شکر گزار ہے ،دونوں ممالک میں قومی سطح پر سدا بہار دوستی کے حوالے سے اتفاق رائے پایا جاتا ہے جو کہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ضامن ہے ۔

انہوں نے حال ہی میں چین کے شہر چھنگ تائو میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔ چائو لی چیان نے کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی صدر ممنون حسین کے مابین بہترین ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ، چینی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین پاکستان کے سماجی ومعاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ہمیشہ اپنا کردارادا کرتا رہے گا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے میڈیا کے مابین شراکت وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوگی جس سے جاری منصوبوں کو رپورٹ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ چینی سفارتخانہ مشترکہ تقدیر وترقی کے فروغ کیلئے پاکستانی میڈیا کی بھرپور معاونت کرتا رہے گا ۔