(ن) لیگ اقلیتی ونگ کے چوہدری رشید سمیت دیگر کی قیادت میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف (ن) لیگ کے مر کزی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھر نہ ‘ پارٹی قائد اورصدر سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 14 جون 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے چوہدری رشید سمیت دیگر کی قیادت میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف (ن) لیگ کے مر کزی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھر نہ ‘(ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف اورپارٹی صدر شہبا زشریف سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ماڈل ٹائون میں (ن) لیگ کے مر کزی سیکرٹر یٹ کے باہر ہونیوالے احتجاجی مظاہر ے میں شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ کارکنان ٹکٹوں کی تقسیم نہ منظور کے نعرے بھی لگاتے رہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تواسکے خلاف احتجاج جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :