اے سی حسن وقار چیمہ کو جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے پر ممبران سوسائٹی کا شدید احتجاج

حسن وقار چیمہ متنازعہ شخصیت ہے،چند مفاد پرست عناصر نے اپنے ذاتی مفادات و الیکشن پراثر انداز ہونے کیلئے انہیں بھاری رشوت کے عوض جموں و کشمیر ہائوسنگ سوسانٹی میں ایڈمنسٹریٹر لگوایا ہے،وقار چیمہ کو فوری تبدیل کیا جائے،ممبران کا چیف جسٹس ثاقب نثار، وزیرداخلہ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ

جمعرات 14 جون 2018 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنرحسن وقار چیمہ کو جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے پر ممبران سوسائٹی کا شدید احتجاج ،ممبران سوسائٹی راجہ عبدالرائوف،شفقت محمود ،امتیاز احمد،اسلام اللہ خان،چوہدری شفیق ،اسحاق چوہدری ،خواجہ جاوید ، الطاف ستی، راجہ الیاس، چوہدری طاہر ،راجہ مشتاق ،چوہدری عبدالرشید ،نجم ملک ، یوسف شاہ ودیگرنے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار،وزیر داخلہ اعظم خان ، چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر سوسائٹی ممبران کے روشن مستقبل اور سوسائٹی ممبران کے بہترین مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرجموں وکشمیر سوسائٹی حسن وقار چیمہ کو فوری تبدیل کیاجائے ایڈمنسٹریٹرحسن وقار چیمہ متنازعہ شخصیت ہے اورچند مفاد پرست عناصر نے اپنے ذاتی مفادات اور الیکشن پراثر انداز ہونے کے لئے بھاری رشوت دیکر حسن وقار چیمہ کو جموں و کشمیر ہائوسنگ سوسانٹی میں ایڈمنسٹریٹر لگوایا ہے تاکہ وہ الیکشن میں اپنے من پسند افراد کوجتوا سکیںمفاد پرست ٹولہ الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مفادپرست ٹولے کے حسن وقار چیمہ کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں اور اسلام آباد انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر کے ذریعے کروڑوں روپے رشوت دیکر حسن وقار چیمہ کو ایڈمنسٹریٹرلگوایاہے ممبران سوسائٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حسن وقار چیمہ پہلے بھی جموں وکشمیر سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف 34 اے کی انکوائری کررہے تھے اور انکوائری میں بھی حسن وقار چیمہ کو متنازعہ قرار دے دیاگیا تھا چوہدری عبدالرائوف نے مزید کہا کہ کیا اسلام آباد انتظامیہ کے پاس کوئی اعلیٰ اور قابل آفیسر نہیں ہے۔

ہم چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار ،وزیر داخلہ اعظم خان اور چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں وکشمیر سوسائٹی الیکشن کو منصفانہ اور غیر جانبدرانہ بنانے کے لئے حسن وقار چیمہ کو تبدیل کیا جائے ورنہ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف کمشنر اسلام آباد آفس کے سامنے بھر پور احتجاج کرینگے۔جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی میں 38 ہزار سے زاہد ممبران نے سرمایہ کررکھی ہے۔مفاد پرست عناصر دھاندلی کے ذریعے الیکشن میں کامیاب ہو کر ممبران سوسائٹی کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے چاہتے ہیں اگر ممبران سوسائٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار اسلام آباد انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر حسن وقار چیمہ ہوں گے۔