لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نیواٹر سپلائی کیلئے دائر رٹ پٹیشنز کی سماعت 28جون تک ملتوی کردی

جمعرات 14 جون 2018 21:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نیواٹر سپلائی کیلئے دائر رٹ پٹیشنز کی سماعت 28جون تک ملتوی کردی۔جمعرات کو واسا کی طرف سے ایک رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرادی گئی ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ گلریز ہائوسنگ کیلئے الگ سے واٹر سپلائی سکیم بنانی پڑے گی۔جبکہ مورگاہ،کوٹھہ کلاں واٹر سپلائی سکیم کے زریعے ان علاقوں میں پانی سپلائی جارہی ہے اور کمپری ہینسیو سکیم سے کینٹ کو سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کی ہدایت پر واسا رپورٹ درخواست گزاروں کو دیدی گئی ہے تاکہ اگر وہ جواب الجواب جمع کرنا چاہیں تو کراسکیں۔واضح رہے کہ مسعود بھٹی نے گلریز ہائوسنگ کالونی کو کروڑوں روپے کی کمپری ہینسیو واٹر سپلائی سکیم مکمل ہونے کے باوجود پانی فراہمی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔جبکہ شاہ نواز وغیرہ نے یوسی لکھن اور جیون کالونی کو چہان ڈیم کی تعمیر کے باوجود پانی سپلائی نہ ہونے پر رٹ دائر کی ہوئی ہے۔مورگاہ اور کوٹھہ کلاں کے کونسلروں نے بھی عدالت عالیہ کو تحریری شکایات بھجوائی ہوئی ہیں۔جبکہ پیر ودھائی کے شہزاد اکبر نے واسا کے حوالے سے سنگین الزمات پر مبنی تحریری شکایت کی ہوئی ہے۔