Live Updates

عمران خان کے ساتھ ذاتی تعلق کیسے بنا اور انہیں بطور انسان کیسا پایا،زلفی بخاری نے ناقدین پر بجلی گرا دی

عمران خان کے ساتھ 2011 میں تعلق بنا، میں نے دنیا گھومی ہے لیکن میں نے عمران خان جیسا انسان دنیا میں نہیں دیکھا،زلفی بخاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 جون 2018 21:38

عمران خان کے ساتھ ذاتی تعلق کیسے بنا اور انہیں بطور انسان کیسا پایا،زلفی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 جون 2018ء) :عمران خان کے ساتھ ذاتی تعلق کیسے بنا اور انہیں بطور انسان کیسا پایا،زلفی بخاری نے ناقدین پر بجلی گرا دی۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ 2011 میں تعلق بنا، میں نے دنیا گھومی ہے لیکن میں نے عمران خان جیسا انسان دنیا میں نہیں دیکھا۔تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری برطانیہ کے جانب مانے بزنس مین ہیں لیکن پاکستان میں ان کو جو شہرت ملی اس کی وجہ عمران خان سے انکا ذاتی تعلق ہے۔

ان کو نہ صرف عمران خان کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے بھی بہت بڑے حامی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 3 دن سے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔جس کی وجہ یہ ہے کہ 11 جون کو جب عمران خان عمرے کی غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے تو زلفی بخاری انکے ہمراہ تھے لیکن عین وقت پر انہیں ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خبر یہ تھی کہ زلفی بخاری آف شور کمپنیوں میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے انکا نام ای سی ایل میں ہے ۔تاہم کچھ ہی دیر بعد زلفی بخاری کو کلئیرنس مل گئی اور وہ عمرے کی غرض سے سعودی عرب روانہ ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں ایک واویلا مچ گیا اور ناقدین نے سارا ملبہ عمران خان پر ڈالتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے کہنے پر زلفی بخاری کا ای سی ایل سے نکالا گیا جس کے بعد عمران خان پر خوب تبصرے کئیے گئے تاہم اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ بلیک لسٹ میں تھا ۔

زلفی بخاری عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانا چاہتے تھے اور 30 دن کی مہلت مانگ رہے تھے تاہم ان سے بیان حلفی لینے کے بعد انکو 6 دن کی مہلت دے دی گئی ۔تاہم نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس معاملے کی ساری حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ عمران خان سے انکا تعلق کب بنا اور انہوں نے عمران خان کو کیسا پایا تو اس پر بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میرا عمران خان کے ساتھ تعلق 2011 میں شروع ہوا۔

یہ عمران خان کا بڑا پن ہے کہ وہ مجھے چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا گھوما ہوں لیکن جو وژن عمران کا ہے ،جو انکے نظریات اور عقائد ہیں میں ان سے بہت متاثر ہوں اور انکو مثالی شخصیت سمجھتا ہوں ۔میں نے ساری دنیا کے بڑے لوگوں سے ملاقات کی ہے لیکن عمران خان جیسا بہترین شخص دنیا کے کسی کونے میں نہیں دیکھا۔عمران خان کو انکی ذاتی زندگی کے حوالے سے مشورے دینے والے سوال پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان بہت پائے کی شخصیت ہیں اور میں اس قابل نہیں کہ انکو انکی ذاتی زندگی حوالے سے مشورے دوں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے 3 دن سے انتہائی تکلیف ہو رہی ہے کہ میرے معاملے میں لوگ عمران خان پر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مجھے یہ طعنے سننے کو مل رہے کہ میری وجہ سے عمران خان کی بدنامی ہو ئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات