پشاور میں مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پشاور میں 2 شہادتیں موصول ہو گئیں ،تصدیق کا عمل جاری ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 جون 2018 21:19

پشاور میں مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 جون 2018ء) :پشاور میں مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ پشاور میں 2 شہادتیں موصول ہو گئیں ،تصدیق کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کی نظریں چاند پر لگی ہوئی ہیں۔دنیا بھر کے مسلمان عید کے منتظر چاند پر نگاہیں لگائے بیٹھے ہیں ۔اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے ۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ ان ممالک میں شوال کا چاند ماہر فلکیات کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔ لہذا ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھارت کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ وہاں عید کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔جبکہ پنجاب کی زونل ہلا ل کمیٹی کا اجلاس ختم ہو چکا ہے جبکہ زونل کمیٹی کی مطابق اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں شوال کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔ جبکہ چاند کی کوئی شہادت بھی موصول نہیں ہوئی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اب حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہی ہے کہ پشاور میں مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس کی صدارت مفتی پوپلزئی کر رہے ہیں۔ پشاور میں 2 شہادتیں موصول ہو گئیں ،تصدیق کا عمل جاری ہے۔جس کے بعد شوال کے چاند کی رویت کے اعلان کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔