الیکشن سے قبل پی کی65میں بڑا اپ سیٹ ، مراد خٹک نے میاں افتخار حسین کی حمایت کر دی

جمعرات 14 جون 2018 21:17

الیکشن سے قبل پی کی65میں بڑا اپ سیٹ ، مراد خٹک نے میاں افتخار حسین کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) حلقہ پی کی65نوشہرہ میں الیکشن سے قبل بڑا اپ سیٹ ، پی ٹی آئی امیدوار میاں خلیق الرحمان کے دست راست اور الیکشن مہم کے انچارج مراد خٹک عرف دادا نے اے این پی کے امیدوار میاں افتخار حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا ،تفصیلات کے مطابق اے این پی کے امیدوار میاں افتخار حسین نے گزشتہ روز مراد خٹک سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں مراد خٹک عرف دادا نے میاں افتخار حسین کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ ملاقات کے دوران انتخابی مہم کے حوالے سے بھی معلاملات طے پا گئے ، اس موقع پر انہوں نے میاں افتخار حسین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا عزم کیا کہ انتخابی مہم کے دوران وہ اپنی تمام کاوشیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں گے ،میاں افتخار حسین نے مراد خٹک کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پی کی65نوشہرہ سے کامیابی یقینی ہے مراد خٹک عرف دادا اپنے امیدوار کے غیر مناسب اور منفی رویے کی وجہ سے ان سے نالاں تھے جس پر انہوں نے اپنے فیصلے سے حلقے کی سیاست کا پانسہ پلٹ دیا اور اپنے خاندان اور تمام اقربا سمیت میاں افتخار حسین کی حمایت کر دی ، مراد خٹک وہ شخصیت ہیں جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران کلیدی کردار ادا کیا تاہم اس بار وہ اپنے امیدوار کے منفی رویے کی وجہ سے نالاں تھے اور انتہائی فیصلے پر مجبور ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حلقہ کے عوام اور ناقدین کے مطابق مراد خٹک نے گزشتہ الیکشن میں اپنے امیدوار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس بار ان کی طرف سے میاں افتخار حسین کی حمایت سے صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے ۔