پی کے 66 میں آٹھ بڑے جلسے منعقد کرانے کا اعلان ]چوبیس جون کو پشاور میں انشائاللہ ایک بڑا جلسہ ہوگا

جمعرات 14 جون 2018 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پی کے 66 کے زیراہتمام زیر صدارت قاری اسحاق ڈھیرے کلے ورسک روڈ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔جسمیں این اے 27 کے اُمیدوار حاجی غلام علی اور پی کے 66 کے اُمیدوار حافظ حشمت نے شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی اور حافظ حشمت نے کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی سیکولر ملک نہیں بننے دینگے۔

127 دن کا اسلام آباد میں دھرنے نے ہماری اسلامی تہذیب پر بہت بڑا وار کی ہے۔

(جاری ہے)

بعض قوتیں پاکستان میں مادرپدر آزاد معاشرے کیلئے کوشاں ہیں جسکو ایم ایم اے ہر صورت میں ناکام بنائیگی۔انھوں نے مزید کہا کہ سلطان صلاح الدین ایوبی کے قول کے مطابق کہ باطل قوتیں جب کسی اسلامی ملک کو بغیر کسی اسلحہ کے فتح کرنا چاہتی ہے تو اس ملک کے نوجوانوں میں عریانی اور فحاشی پھیلاکر انکو اپنے دین اور اسلام سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پھر وہ قوم مغرب کی تہذیب میں رنگ ہوکر خودبخود مفتوح ہو جاتی ہے۔ایم ایم اے ہر سازش کو انشائاللہ ناکام بنائیگی اور 25 جولائی کو عوام ایم ایم اے پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے تمام سیکولر قوتیں شکست پاش سے دوچار کریگی۔

متعلقہ عنوان :