Live Updates

زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی حقیقت کیا ہے ، زلفی بخاری نے سب بتا دیا

پانامہ میں میری 6 آف شور کمپنیوں کا نام آیا جس پر نیب تحقیق کر رہا ہے ،میں نے کوئی کرپشن نہیں کی،زلفی بخاری کا انٹرویو

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 جون 2018 21:09

زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی حقیقت کیا ہے ، زلفی بخاری نے سب بتا دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 جون 2018ء) :زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی حقیقت کیا ہے ، زلفی بخاری نے سب بتا دیا۔زلفی بخاری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ میں میری 6 آف شور کمپنیوں کا نام آیا جس پر نیب تحقیق کر رہا ہے ،میں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق 3 دن سے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔

جس کی وجہ یہ ہے کہ 11 جون کو جب عمران خان عمرے کی غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے تو زلفی بخاری انکے ہمراہ تھے لیکن عین وقت پر انہیں ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا ۔اس حوالے سے خبر یہ تھی کہ زلفی بخاری آف شور کمپنیوں میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے انکا نام ای سی ایل میں ہے ۔تاہم کچھ ہی دیر بعد زلفی بخاری کو کلئیرنس مل گئی اور وہ عمرے کی غرض سے سعودی عرب روانہ ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں ایک واویلا مچ گیا اور ناقدین نے سارا ملبہ عمران خان پر ڈالتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے کہنے پر زلفی بخاری کا ای سی ایل سے نکالا گیا جس کے بعد عمران خان پر خوب تبصرے کئیے گئے تاہم اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ بلیک لسٹ میں تھا ۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانا چاہتے تھے اور 30 دن کی مہلت مانگ رہے تھے تاہم ان سے بیان حلفی لینے کے بعد انکو 6 دن کی مہلت دے دی گئی ۔تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ زلفی بخاری پاکستان واپس آچکے ہوئے ہیں ۔اپنی آف شور کمپنیوں کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ پانامہ میں میری 6 آف شور کمپنیاں منظر عام پر آئیں تھیں۔وہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

انکا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے میری آف شور کمپنیوں پر تفتیش جاری ہے اور نیب اس پر انکوائری کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میری آف شور کمپنیاں لیگل ہیں میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ بلیک لسٹ میں تھا جبکہ ملک میں بلیک لسٹ میں نام ڈالنے کا کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے۔اس حوالے سے انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ 3 دن سے مجھ پر بات ہو رہی ہے ،سوشل میڈیا پر میری ذات پر کیچڑ اچھالا گیا لیکن کسی نے مجھ سے رابطہ کرنے کی زحمت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات