امریکی و بھارتی لابی نواز شریف کی پشت پناہی کر رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا
لبرل سیکولر عناصر ن لیگ کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔ دینی طبقہ کی نفرت ن لیگ کی شکست کا سبب بنے گی۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والا کوئی فرد ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا۔ الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ قوم نواز شریف کے بیانیہ کو شیطانیہ سمجھتی ہے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل
جمعرات 14 جون 2018 21:08
(جاری ہے)
کرسی اور کمیشن کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
ہمارے کارکنان ن کے ہر قارون کا مقابلہ جنون سے کریں گے۔ ن لیگ سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست کی علمبردار ہے۔ موجودہ الیکشن میں ن لیگ کی نوٹوں کی گندی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔ سیاست کے فرعون عبرت کا نشان بننے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے الیکشن سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مودی کے یار ملک کے غدار ہیں۔ نواز شریف فوج اور عدلیہ کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ قوم فوج اور عدلیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ نواز شریف خود فوجی گملوں کی پیداوار ہے۔ جنرل ضیا کی گود میں پروان چڑھنے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ منظور پشتین پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کا مہرہ بن چکا ہے۔ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی ایجنٹ ہیں۔ دہشت گردی کے پیچھے وردی نہیں امریکہ اور بھارت ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کی قربانیوں کے نتیجے میں فاٹا، بلوچستان اور کراچی میں حکومتی رٹ بحال ہوئی ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ انتخابات میں اصل مقابلہ فوج کے مخالفوں اور حامیوں میں ہو گا۔ پاک فوج کی مخالفت پاکستان کی مخالفت ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ ملک دشمن طاقتوں کی آلہ کار ہے۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کی کردار کشی کرنے والوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے۔ بھارتی لابی ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لئے سازشوں میں مصروف ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.