حیدرآباد، پاکستان 27رمضا ن المبا رک کے مقدس دن وجود میں آیا تھا ،عبد الو حید انقلا بی

اِس اسلامی فلاحی ریاست کیلئے لاکھوں مسلما نو ں نے قر با نیا ں دی تھیں،رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن)

جمعرات 14 جون 2018 21:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کو نسل کے رکن و سینئر نا ئب صدر ضلع حیدرآباد عبد الو حید انقلا بی ،رحمت اللہ قر یشی ،سید فاروق چنگیزی ،مصطفیٰ احمد قریشی ایڈ وکیٹ ،شیخ شکیل ایڈ وکیٹ ،عمر ان علی قادری ،اکبر علی شاہ نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ پاکستان 27رمضا ن المبا رک کے مقدس دن وجود میں آیا تھا اور اِس اسلامی فلاحی ریاست کیلئے لاکھوں مسلما نو ں نے قر با نیا ں دی تھیں مگر مفاد پر ست سیا ستد انوں نے شہید وں کے خو ن سے بے وفائی کی، پاکستان کو وجود میں آئی70سال ہو گئے پاکستان کی پارلیما ن میں کبھی بھی اسلامی ریا ست بنا نے کیلئے کو ئی قر ار داد پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی پاکستان کے 98فیصد عوام کے بنیا دی مسائل کو حل کر انے میں کو ئی کر دار ادا کیا گیا جبکہ دوفیصد اشر افیہ نے پاکستان کے وسائل کو بے دردی سے لو ٹا اور بیر ون ملک سر ما یہ منتقل کیا جا ئیدادیں بنا ئیں اور پاکستان میں طبقا تی نظا م قائم کر دیا ،رہنما ئو ں نے کہا کہ 25جو لا ئی کو ہو نے والے الیکشن میں عوام کو چا ہیے کہ غریبو ں کا استحصال کر نے والے اِن سر ما یہ داروں کو ووٹ نہ دیکر مستر د کر دیں ۔