حیدرآباد، میں پاکستان کا وفا دار اور محب وطن شہر ی ہو ں،سید ابرار علی

جبکہ نظر یہ پاکستان پر پختہ اور مکمل یقین رکھتا ہو ں ،میر ا جینا مر نا بھی پاکستان کے ساتھ ہے،تعلقہ لطیف آباد یو نٹ نمبر9کے رہا ئشی

جمعرات 14 جون 2018 21:07

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) تعلقہ لطیف آباد یو نٹ نمبر9کے رہا ئشی سید ابرار علی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا وفا دار اور محب وطن شہر ی ہو ں جبکہ نظر یہ پاکستان پر پختہ اور مکمل یقین رکھتا ہو ں اورمیر ا جینا مر نا بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد پریس کلب میں ایم کیوایم لندن گروپ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے بعد میرا یا میرے خاندان کے کسی بھی فر دکا متحد ہ قومی مو ومنٹ لندن یا با نی ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میں ایم کیو ایم لند ن کی تمام ذمہ داریو ں سے مستعفی ہو تا ہو ں ، انہو ںنے کہا کہ آج کے بعد میر ا کسی بھی سیا سی جما عت سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور میں سیا ست سے دستبر دار ہو تا ہو ں ۔