پشاور،کوہاٹ میں عید الفطر کے موقع پر شہدائے پولیس کے بچوں اور لواحقین میں خصوصی پیکج کے تحت نقد عیدی و تحائف تقسیم

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے ملک وقوم کی خاطر قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے پولیس شہداء کے لواحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا

جمعرات 14 جون 2018 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) کوہاٹ میں عید الفطر کے موقع پر شہدائے پولیس کے بچوں اور لواحقین میں خصوصی پیکج کے تحت نقد عیدی و تحائف تقسیم کردئیے گئے ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے ملک وقوم کی خاطر قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے وطن عزیز کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس شہداء کے لواحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں تھانوں کے ایس ایچ اوز ،لائن آفیسر اور پولیس شہداء سیل کے متعلقہ پولیس افسران نے کوہاٹ،کرک،ہنگو،لکی مروت،بنوں اور چارسدہ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے کوہاٹ پولیس کے شہید اہلکاروں کے گھروں میں جاکر انکے بچوں میں نقد عیدی اور دیگر لواحقین میں عید پیکج کے تحت خصوصی تحائف تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی لازوال قربانیوں کو ملکی بقا ء و سلامتی کا مئوجب قرار دیا۔

ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میںجانثاری کی تاریخ رقم کرکے شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی بے مثال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا اور انکی بہادری و دلیری کے داستانوں کو تاریخ میں سنہری الفاظ کیساتھ لکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو ہر موقع پر یاد رکھا جائے گا اور انکی ہر ممکن مدد وتعاون یقینی بنائی جائے گی۔

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کا مزید کہنا تھاشہداء کے بچوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے بھر پرر مواقع فراہم کرنے کیلئے مناسب تعلیمی وضائف دئیے جارہے ہیں جبکہ شہداء کے لواحقین کی مناسب دیکھ بال کیلئے شہداء پیکج اور دیگر مراعات کا اجراء بھی یقینی بنا کر تمام سہولیات انکی دہلیز پر بہم پہنچائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :